(قذافی بٹ) صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ خواجہ برادران کونیب نےبرتھ ڈے منانے کیلئے گرفتار نہیں کیا کہ ان کی پسند کے مختلف انواع کے کھانے تیار کروائے۔
تفصیلات کے مطابق
خواجہ سعد رفیق کی جانب سے نیب حکام پر گھر سے آنے والے کھانے اور رہن سہن پر پابندیوں کا گلہ کرنے پر فیاض الحسن چوہان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خواجہ برادران شالا مار باغ میں سیر کرنے نہیں آئے کہ نیب حکام انہیں پروٹوکول دیں اور ان کی آؤ بھگت کریں ، انہوں نے کہا کہ خواجہ برادران ملک میں لوٹ مار کابازار گرم کرنے کے الزام میں گرفتار ہوئے ہیں، ان کے ساتھ ملزموں والا ہی سلوک ہوگا۔
صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جیل اور نیب کے حکام ملزموں اور مجرموں کو اپنے قوانین کے تحت ڈیل کرتے ہیں ۔