ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالےہوجائیں ہوشیار

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالےہوجائیں ہوشیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف عدالت نے کمر کس لی، ہائیکورٹ نے باربارقانون توڑنے والوں کے لائسنس منسوخی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ  میں جسٹس علی اکبرقریشی نےکیس کی سماعت کی، عدالت نے  ٹریفک کے نظام کو موثر اور فعال بنانے کے لئے باربارقانون توڑنے والوں کے لائسنس منسوخی اور اوورسپیڈ کرنے پر بھی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے، ہائیکورٹ نے نئے ڈرائیونگ لائسنس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے،  ٹریفک قوانین کی پوائنٹ سکورنگ خلاف ورزی پرلائسنس منسوخ کرنیکاحکم دیا۔

 ہائیکورٹ نےسی ای اوسیف سٹی اتھارٹی ،سی ٹی اوودیگرکونئےلائسنس کیلئےاقدامات کا حکم دیتے ہو ئے اوورسپیڈوالی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کرنے کا بھی کہا گیا، جسٹس علی اکبرقریشی کا کہنا تھا کہ اوورسپیڈوالی گاڑیوں کیخلاف 17دسمبرکورپورٹ پیش کی جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer