لاہور(سٹی42) سی ٹی او رائے اعجاز احمد نے پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ نصاب میں ٹریفک مضامین کی شمولیت اور شہریوں کو بہترین سفری سہولیات دینے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر لاہور ایس ایس پی رائے اعجاز احمد نے اپنے دفتر میں پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے وفد سے شہر کے ٹریفک معاملات اور ان کے حل کیلئے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایس پی سٹی آصف صدیق ، ڈائریکٹر واصف ادیب جاودانی، چیئرمین میاں محمد یوسف، نذیر احمد، امتیا ز احمد ، ڈاکٹر سعد عابد اور ملک شیرازا متیا ز بھی موجود تھے۔ سی ٹی او لاہور رائے اعجاز احمد نے اس موقع پر کہا کہ شہر کے تمام تعلیمی اداروں میں ڈراپ لین کا بننا انتہائی ضروری اقدام ہے۔ روڈ سیفٹی یونٹ کے افسران روزانہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف تعلیمی اداروں میں جاکر ہر عمر کے طالبعلموں کو ٹریفک قوانین کی اہمیت اُجاگر کرنے کیلئے لیکچرز دیتے اور آگاہی پمفلٹس تقسیم کرتے ہیں۔
پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے وفد میں شامل ممبران نے اس موقع پر کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک مسائل کوسنجیدگی سے حل کرنے کی کاوش کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
مزید دیکھئے: