ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب کی رنگ رلیوں کا چرچا نہیں کرنا چاہتے: قمر زمان کائرہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کی رنگ رلیوں کا چرچا نہیں کرنا چاہتے: قمر زمان کائرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی42) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ وفاقی وزراء کی آصف زرداری پر تنقید پر بھڑک اٹھے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو تو ملک کی سب سے بڑی عدالت نے ڈاکو قرار دیا ہے اور باقی سارا ٹبر بھی گرفت میں آنے والا ہے، ن لیگ بے شک ایان علی کا ذکر کرے مگر وہ دلشاد بانو سے لیکر وزیر اعلیٰ پنجاب کی رنگ رلیوں کا چرچا نہیں کرنا چاہتے۔

وفاقی وزراء کی آصف علی زرداری پر تنقید کا جواب قمر زمان کائرہ نے پریس کانفرنس میں دیکر حساب برابر کر دیا۔ کہتے ہیں کہ سرکاری طور پر تسلیم شدہ ڈاکو کون ہے ملک کی سب سے بڑی عدالت بتا چکی ہے، اور جو انکا باقی ٹبر ہے اسکے بارے میں بھی فیصلہ آنے والا ہے۔

قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اگر وفاقی وزراء حساب کتاب کرنا چاہتے ہیں تو بیٹھ جائیں لیکن ہم نہیں بتائیں گے کہ دلشاد بانو سے لیکر وزیراعلیٰ پنجاب کے قصے کیا رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں افلاطون قرار دے دیا۔کہتے ہیں کہ آمریت کی گود میں پرورش پانے والا افلاطون پیپلز پارٹی کو باتیں کررہا ہے۔

وسطی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو الیکشن اور جمہوریت کے لئے کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔الیکشن کو کبھی بھی ملتوی نہیں ہونگے۔قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا ساتھ دینے سے کسی کو درد ہوتا ہے تو ہوتا رہے۔طاہر القادری نے کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں کیا۔

مزید دیکھئے: