ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہاوسنگ سوسائیٹیز کیس میں بے ضابطگیوں پر فریقین کو طلب کر لیا گیا

ہاوسنگ سوسائیٹیز کیس میں بے ضابطگیوں پر فریقین کو طلب کر لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 لاہور(سٹی42) نیب لاہور نے آشیانہ اقبال کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے سمیت دیگرفریقین کو طلب کر لیا۔ شہریوں کی جانب سے رقم ادائیگی کے باوجود سکیم میں ترقیاتی کام نہ ہو سکے۔

ہاوسنگ سوسائیٹیز کیس میں بے ضابطگیوں پر نیب لاہور نے فریقین کو بیانات قلم بند کرانے کیلئے طلب کیا۔ پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کی جانب سے چار سال قبل سپارکو گروپ ، بسم اللہ انجینیئرنگ اور انوہی کنسٹرکشنز کے ساتھ آشیانہ اقبال ہاوسنگ سکیم کے فیز ون میں بائس سو سے زائد فلیٹ بنانے کا معائدہ کیا گیا۔ فیزٹو کی اراضی بھی حاصل کر لی گئی تھی۔ شہریوں کی جانب سے رقم ادائیگی کے باوجود سکیم میں ترقیاتی کام نہ ہو سکے۔

معائدے میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ نے کردار ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں کمپنیوں کے مالکان اس وقت پیراگون ہائوسنگ میں اہم اسامیوں پر تعینات ہیں۔ نیب تفتیشی ٹیم فریقین سے آشیانہ اقبال کی ڈویلپمنٹ اور پیراگون سوسائٹی میں کی جانب سے قبضے پر تحقیقات کرے گی۔

مزیددیکھئے: