ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپیکر پنجاب اسمبلی سےفرانسیسی پارلیمانی وفد کی ملاقات

سپیکر پنجاب اسمبلی سےفرانسیسی پارلیمانی وفد کی ملاقات
کیپشن: City42 - Speaker Punjab Assembly
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ): سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان سے فرانس کے پارلیمنٹ کے 10 رکنی وفد کی ملاقات، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دونوں ملکوں کے پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق فرانس کے پارلیمنٹ کے 10 رکنی وفد نے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان سے ملاقات کی، فرانس کے وفد نے پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا، فرانس کے وفد کی قیادت ممبر نیشنل اسمبلی آف فرانس اور پاکستان فرانس فرینڈ شپ گروپ کے صدر مسٹر جین برنارڈ نے کی، سپیکر اسمبلی نے وفد کے اراکین کو پنجاب اسمبلی کی تاریخ اور پارلیمانی روایات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جنگ میں فرنٹ لائن اتحادی ہیں۔ پاکستان نے دنیا میں امن قائم کرنے کے لئے بے شمار قربانیاں دیں ہیں۔

 سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسمبلی نے ریکارڈ ساز قانون سازی کی ہے۔

 ممبر نیشنل اسمبلی فرانس جین برناڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگوں کی مہمان نوازی قابل تعریف ہے۔ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک قریب آئیں گے۔ مختلف شعبہ جات میں میں ایک دوسرے کے ماہرین سے استفادہ کرنا چاہیے۔

 سیکرٹری اسمبلی نے ایوان کے حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی سیٹنگ کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وفد کو نئی اسمبلی بلڈنگ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں