ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیٹے عبدالمعید کی شہادت پر فخر ہے: والدین

بیٹے عبدالمعید کی شہادت پر فخر ہے: والدین
کیپشن: City42 - Martyred Abdul Moeed
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42): وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کے والدین کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے، اگر جوان سرحدوں کی حفاظت نہ کریں تو دہشتگرد ہمارے گھروں میں گھس آئیں۔

وطن عزیز کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کو شہداء قبرستان کیولری گراؤنڈ میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہید کے والد نے کہا کہ عبدالمعید کو بچپن سے ہی آرمی میں جانے کا شوق تھا وہ بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے، مجھے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔

شہید سکینڈ لفٹیننٹ کی والدہ نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبد المعید انتہائی فرمانبردار بیٹا تھا، وزیرستان جاتے وقت بیٹے کیلئے بکرے کا صدقہ دیا تھا، مجھے کہتا تھاکہ امی آپ پریشان نہ ہوا کریں، اس کی شہادت پر جہاں اس کے بچھڑنے کا غم ہے وہیں اس بات کی خوشی ہے کہ میرے بیٹے نے ملک وقوم کی خاطر دشمنوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

 شہید عبدالمعید کی والدہ کا جوان بیٹے کی شہادت کے بعد بھی حوصلہ پست نہ ہوا۔ واضح رہے کہ کل شمالی وزیرستان میں بزدل دہشتگردوں نے چھپ کر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پرفائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوئے تھے۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں