ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکمرانوں کو پروٹوکول دینے والی لاہور پولیس نے شہید کو نظر انداز کردیا

حکمرانوں کو پروٹوکول دینے والی لاہور پولیس نے شہید کو نظر انداز کردیا
کیپشن: City42 - Second Lieutenant Abdul Moeed
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42):سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کو پروٹوکول دینے والی لاہور  پولیس نے شہید کو نظر انداز کر دیا، ٹریفک وارڈنز کی طرف سے روڈ کلیئر  نہ کرایا جاسکا، شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کا جسد خاکی لے جانے والا قافلہ ٹریفک میں پھنسا رہا۔

تفصیلات کے مطابق شہید سیکنڈ لفٹینیٹ عبدالمعید کے جسد خاکی کو پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے جوہر ٹاؤن سے ایوب سٹیڈیم پہنچایا۔ لاہور پولیس کی جانب سے بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا، ٹریفک وارڈنز روڈ کلیئر نہ کرواسکے ،شہید کا جسد خاکی مختلف مقامات پر ٹریفک میں پھنسا رہا۔ سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کو پروٹوکول دینے والی پولیس نے شہید کو نظر انداز کر دیا۔

سی ٹی او کی جانب سے شہید کیلئےکوئی پروٹوکول لگایا ہی نہیں گیا۔ شہید عبدالمعید نے ملک و قوم کے لیے ایسی عظیم قربانی دی ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔