ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ میں دھماکہ،6افراد زخمی، ایک شہید

کوئٹہ میں دھماکہ،6افراد زخمی، ایک شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کوئٹہ کے لیاقت بازار چائنہ مارکیٹ میں خوفناک دھماکہ  کے نتیجہ میں 6افراد زخمی اور ایک شخص شہید ہوگیا ۔

دھماکے کے بعد پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان سول ہسپتال کا کہنا ہے کہ دھماکے کے تین زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے

ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ ہے،تمام عملہ موجود ہے،

خبر ملی ہے کہ بم دھماکے یں ایک شخص شہید ہوگیا ہے ۔دھماکے میں 6 افراد زخمی ہے۔ شہید کی  شناخت عرفان اللہ کے نام سے ہوئی۔
کوٸٹہ لیاقت بازار   دھماکہ کے 06 زخمی سول ہسپتال / ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہیں۔

کوٸٹہ لیاقت بازار دھماکہ کے زخمی افراد کے نام یہ ہیں ۔

1.محمد ولد عظیم 
2.زین اللہ ولد حاجی امان اللہ
3.حبیب الرحمن ولد میر حاجی 
4.ساگر ولد گووند
5.یوسف مسیح ولد نذیر مسیح
6.شبیر ولد محمد ہاشم

لیاقت بازار دھماکہ میں ایک شخص شہید
1.عرفان اللہ ولد حاجی امان اللہ