ہزار اقسام کی تتلیوں کا باغ ، کہاں، کب بنےگا، جانئے

ہزار اقسام کی تتلیوں کا باغ ، کہاں، کب بنےگا، جانئے
کیپشن: Mohsin Naqvi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر لاہور کے نواح رکھ جھوک میں بوٹینیکل گارڈن قائم کرنے کا اصولی فیصلہ ہوگیا۔ 

 وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر لاہور کے نواح رکھ جھوک میں بوٹینیکل گارڈن قائم کرنے کا اصولی فیصلہ ہوگیا، جس کے مطابق نجی شعبے کے اشتراک سے بوٹینیکل گارڈن قائم کیا جائے گا، بوٹینیکل گارڈ ن میں ٹری ہاؤس،گلاس ہاؤس قائم ہوں گے، بوٹینیکل گارڈن میں بٹر فلائی گارڈ ن میں تتلی کی ہزار اقسام رکھی جائے گی۔ بوٹینیکل گارڈن میں برڈ سینکچری میں پرندوں کی سینکڑوں اقسام موجود ہوں گی، بوٹینیکل گارڈن سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی واقع ہو گی۔