(ویب ڈیسک)انگلش چینل میں تارکین وطن سے بھری کشتی ڈوبنے سے 6 فراد ہلاک ، 50 کے قریب افراد کو بچا لیاگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اب بھی10 افراد لاپتا ہیں۔ برطانوی اور فرانسیسی کوسٹ گارڈز نے 50کے قریب افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا ہے، ڈوور میں کئی لوگوں کو لائف بوٹ سے اسٹریچرز پر اتارتے ہوئے دیکھا گیا لیکن زخمیوں کی حتمی تعداد ابھی تک واضح نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وہاں سے گزرنے والے ایک جہاز نے سب سے پہلے خطرے کی گھنٹی بجائی کہ ایک اوور لوڈڈ کشتی کیلیس کے قریب سنگاٹے کے ساحل پر مشکل میں ہے، جب فرانسیسی لائف بوٹ موقع پر پہنچی تو انہیں سمندر میں بے شمار لوگ نظر آئے۔