جشن آزادی، عوامی مقامات پر خواتین، بچوں کی سکیورٹی کیلئے مربوط انتظامات کئے جائیں،آئی جی پنجاب

جشن آزادی، عوامی مقامات پر خواتین، بچوں کی سکیورٹی کیلئے مربوط انتظامات کئے جائیں،آئی جی پنجاب
کیپشن: IG Punjab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی یوم آزادی پر سکیورٹی اور ٹریفک کے بھرپور انتظامات کی ہدایت،76 ویں جشن آزادی کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی و ٹریفک انتظامات یقینی بنائیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق صوبائی دارالحکومت سمیت تمام اضلاع میں جشن آزادی کی تقریبات کو بہترین سکیورٹی فراہم کی جائے،سرکاری و نجی سطح پر ہونے والے بڑے عوامی اجتماعات، ریلیوں اور دیگر تقریبات کی سکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے، یوم آزادی کی تقریبات پر سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، ایس پی یو، ایگزیکٹو پولیس سمیت تمام آپریشنل یونٹس مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز خود فیلڈ میں نکل کر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں،سکیورٹی انتظامات کے دوران مانیٹرنگ و چیکنگ کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈکٹیٹرز کا استعمال یقینی بنائیں۔ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے، سی ٹی اوز خود فیلڈ میں موجود رہیں ۔

جشن آزادی پر پارکوں، شاہراہوں، عوامی مقامات پر خواتین بچوں کی سیفٹی و سکیورٹی کیلئے مربوط انتظامات کئے جائیں، فیملیز بالخصوص خواتین کے ساتھ ہلڑ بازی، بدمعاشی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی یا غیر اخلاقی حرکات کرنے والوں کے خلاف ایکشن کیلئے سپیشل ٹیمیں تعینات کی جائیں۔

 آئی جی پنجاب نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش یا ہوائی فائرنگ کرنے والے قانون شکن ملزمان کو پابند سلاسل کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔