ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانا مشہود کے گھر پولیس کا چھاپہ، لیگی رہنما کا اہم بیان آگیا

Rana Mashood Police Raid in Lahore
کیپشن: Rana Mashood Police Raid
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم)مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خان کا پولیس پر اپنے گھر ریڈ کرنے کا الزام،پنجاب پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مارا۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں چھاپوں کے بعد پنجاب میں چھاپوں کی باری آگئی، لیگی رہنما رانا مشہود کے گھر پولیس کا چھاپہ مارا، رانا مشہود نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب پولیس نےمسلم ٹاؤن میرے گھر   پر چھاپہ مارا،میں فیملی کے ہمراہ اسلام آباد موجود ہوں، پولیس نے کل رات کے وقت میرے گھر پر چھاپہ مارا، میں اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، پنجا ب پولیس اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آئی ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں لاہور پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے گھر چھاپہ مارا تھا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer