(ویب ڈیسک) معروف صحافی سید شمیم احمد رضوی انتقال کرگئے، پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا سینیئر صحافی شمیم رضوی کے انتقال پر اظہارِ دکھ و افسوس کا اظہارکیا۔
تفصیلات کےمطابق معروف صحافی سید شمیم احمد رضوی انتقال کرگئے، ان کی نمازجنازہ آج ہفتہ کو ظہر کے بعدادا کی گئی، وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا سینیئر صحافی شمیم رضوی کے انتقال پر اظہارِ دکھ و افسوس کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مرحوم نے صحافت کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیں، وہ ایک بہترین انسان تھے۔دعاگو ہوں اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔
واضح رہے کہ شمیم رضوی نے اپنے صحافتی کیرئیر کا آغاز فیض احمد فیض کے ہمراہ پاکستان ٹائمز سے کیا تھا۔فنانشل ٹائمز،ڈیلی مسلم،پاکستان گلف اکنامک اور پاکستان آبزرور میں خدمات سرانجام دیں