ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش، انٹر میڈیٹ کے امتحانات ملتوی

Exams Canceled
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کراچی میں پھر بارش سے جل تھل ایک ہو گیا، شدید بارشوں کے باعث آج ہونیوالے انٹر میڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، رات گئے اور صبح شاہراہ فیصل ،ڈرگ روڈ، جوہر موڑ کےاطراف تیز بارش ہوئی، شاہ فیصل کالونی، ملیر ، ائیرپورٹ اور اطراف کےعلاقوں میں بارش کاسلسلہ جاری ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، سرجانی ٹاؤن اور نارتھ کراچی میں موسلادھار بارش سے سیلابی ریلا یوسف گوٹھ میں داخل ہو گیا ۔پاور ہاؤس چورنگی سے دو منٹ چورنگی جانے والی مرکزی سڑک زیر آب آ گئی، کے ڈی اے چورنگی سے حیدری مارکیٹ تک شاہراہ عثمان پر بھی پانی جمع ہے، موسلا دھار بارش سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2022 کے آرٹس، ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے پرچے اور سائنس گروپ کے عملی امتحانات یعنی پریکٹیکل ملتوی کر دیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق تمام ملتوی شدہ پرچے اب بروز بدھ 24 اگست کو ان ہی امتحانی مراکز پر پہلے سے دئیے گئے شیڈول اور وقت کے مطابق لیے جائیں گے جبکہ پریکٹیکل ری شیڈول کرنے کیلئے متعلقہ کالجز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔