ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے بارے میں نیا انکشاف، اہم تفصیلات منظر عام پر آگئیں

PTI
کیپشن: PTI
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے امریکا میں لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرنے کا انکشاف ہوا، ن لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال معاہدے کی تفصیلات بھی منظر عام پر لے آئے۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے چھ ماہ کیلئے پچیس ہزار ڈالر ماہانہ پر  فرم فینٹن آر لوک کی سروسز حاصل کیں اور معاہدے کے مطابق کمپنی پی ٹی آئی کو  پبلک ریلیشنز سروسز  فراہم کرے گی، کمپنی پی ٹی آئی نمائندوں اور حمایت کرنے والوں کے ٹی وی انٹرویوز کا اہتمام بھی کرے گی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف اور  لابنگ کمپنی کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تفصیلات ٹویٹر پر شیئر کردیں۔ وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی، عمران خان نے قوم میں امریکا  کے خلاف سازشی تھیوری گھڑ کے ہیجان پیدا کیا ہوا ہے اور عمران خان امریکا سے ترلے اور معافی پر اتر  آیا ہے۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے پہلے ایلچی بھیجے، پھر سفیر سے خود منت سماجت کی اور اب لابسٹ ( Lobbyist) رکھ کے معافی تلافی پہ کام ہو رہا ہے، اس کپتان کے کتنے چہرے ہیں؟ کمپیوٹر بھی پریشان ہے۔