ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے کی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی

پی آئی اے کی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کپاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 306 گزشتہ روز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہاز کے کپتان اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کی آڈیو ریکارڈنگ نجی ٹی وی چینل کو موصول ہوگئی،جمعرات 12 اگست کو کراچی سے لاہور جانے والی پرواز میں ٹیک آف کے بعد فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی،پی کے 306 کے پائلٹ نے بروقت ایئرٹریفک کنٹرول کو خرابی کے بارے میں آگاہ کیا۔

آڈیو ریکارڈنگ میں کپتان اور ایئرٹریفک کنٹرولر کی گفتگو واضح طور پر سنا گیا،پائلٹ کا کہہ رہا تھا کہ ہم ایئرسپیڈ انڈیکیشن پرابلم کی وجہ سے سفر جاری نہیں رکھ سکیں گے، ہم اس مسئلے کی وجہ سے پرواز 4000 فٹ کی بلندی پر لارہے ہیں،جس پر ایئرٹریفک کنٹرولر نے کہا کہ پرواز 4000 فٹ پر مینٹین رکھی جائے۔

اس پر پائلٹ نے کہا کہ ہم طیارہ واپس لارہے ہیں ہمیں آئی ایل ایس 25 ایل کے لئے رہنمائی چاہیے،پائلٹ نے مزید کہا کہ ہم چاہیں گے کہ لینڈنگ کے بعد دوبارہ ٹیک آف سے قبل یہ خرابی دور کروادی جائے۔

رپورٹ کے مطابق 15منٹ پرواز کرنے کے بعد طیارہ دوبارہ کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کرلیا گیا،پرواز پی کے 306 کو کیپٹن رضوان گوندل آپریٹ کر رہے تھے، دوران پرواز طیارے کے دونوں سپیڈ میٹر طیارے کی رفتار مختلف بتارہے تھے، طیارے کا لیفٹ سائیڈ میٹر سپیڈ 200 ناٹیکل میل بتارہا تھا جبکہ رفتار250 ناٹیکل میل تھی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے ایئربس 320 رجسٹریشن نمبر اے پی، بی ایل یو میں یہ خرابی پائلٹ پہلے بھی رپورٹ کر چکے ہیں، طیارے میں یہ خرابی طویل عرصہ تک کھڑے رہنے اور مناسب دیکھ بال نہ ہونے کی وجہ ہوئی۔


 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer