ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کورونا کے بعد ایک اور وائرس کا خطرہ بڑھ گیا

لاہور میں کورونا کے بعد ایک اور وائرس کا خطرہ بڑھ گیا
کیپشن: virus found
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)ڈینگی وائرس کا بھی خطرہ ،لاہور میں ڈینگی کے ایک اور مریض کی تصدیق لاہور میں ڈینگی مچھروں کی افزائش بھی بڑھ گئی،شہر میں 1171 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد چوبیس گھنٹوں کے دوران 80 ەزار2سے زائد مقامات کی چیکنگ کی گئی، ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے 1171 مقامات سے لاروا برآمد ہونے پر اسے تلف کیا .

تفصیلات کےمطابق ڈینگی وائرس کاخطرہ مزید بڑھ گیا، لاہور میں ڈینگی کے ایک اور مریض کی تصدیق ہوگئی،لاہور میں ڈینگی مچھروں کی افزائش بھی بڑھ گئی،شہر میں 1171 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا،چوبیس گھنٹوں کے دوران 80 ہزار2سے زائد مقامات کی چیکنگ کی گئی،ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے 1171 مقامات سے لاروا برآمد ہونے پر اسے تلف کیا .

واضح رہے کہ  شہر میں پولیو کے خلاف چلنے والی حالیہ مہم پر ڈینگی سرویلنس کا عملہ بھی مامور  کیاگیا، شہر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کے لئے ان ڈور سرویلنس پر 28 سو ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں،اب ڈینگی سرویلنس کا 90 فیصد عملہ پولیو کے خلاف مہم پر مامور کیا گیا ہے۔

اس صورتحال کی وجہ سے حالیہ بارشوں کے دوران شہر میں ڈینگی مچھروں کی افزائش کو روکنے کا عمل تعطل سے دوچار ہے جس سے ڈینگی کے پھیلنےکا خدشہ ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer