پنجاب میں آئندہ سال مارچ سے اپریل کے درمیان بلدیاتی انتخابا ت ہونے کا امکان

 پنجاب میں آئندہ سال مارچ سے اپریل کے درمیان بلدیاتی انتخابا ت ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : وزیراعظم عمران خان نے غیرجماعتی بنیادوں پر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت کردی ۔ دیہی علاقوں می ویلج کونسل شہری علاقوں میں نیبرہوڈ کونسل انتخابات ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں آئندہ سال مارچ سے اپریل کے درمیان 2 مراحل میں بلدیاتی انتخابات کرائے جانے کا امکان ہے۔پہلے مرحلے میں انتخابات غیرجماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔ دیہی علاقوں میں ویلج کونسل انتخابات کرائے جائیں گے جب کہ شہری علاقوں میں نیبرہوڈ کونسل انتخابات کرائے جائیں گے۔ پہلے مرحلے کے بعد تحصیل مئیر کے انتخابات کرائے جائیں گے، 9 میٹروپولیٹن کارپوریشنز کے مئیر کے جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرائے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سیالکوٹ کو خصوصی طور پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کا درجہ دیا گیا ہے۔وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں، 30 دسمبر کو موجودہ بلدیاتی انتخابات کی مدت ختم ہوجائے گی