ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں کورونا کیسز کی شرح کتنی ہو گئی؟جانئے

corona cases
کیپشن: corona cases
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کوروناوائرس نے  تمام شعبوں  کو متاثر کیا ہے ،کورونا کی چوتھی لہر کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں گزشتہ  24گھنٹوں میں کوروناسے4اموات ہوئیں جبکہ   کوروناوائرس کے564نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی  ہے۔ شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.2 فیصد ہوگئی۔
 ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے  تو    کورونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 79 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 24 ہزار 266 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 89 ہزار 913 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 619 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 67 لاکھ 35 ہزار 31 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 504 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 79 ہزار 411 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 656 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اب تک پنجاب میں 11 ہزار 307، سندھ میں 6 ہزار 355، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 624، اسلام آباد میں 827، بلوچستان میں 332، گلگت بلتستان میں 161 اور آزاد کشمیر میں 660 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔