ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرمیڈیٹ امتحانات،غلط سوال سے بچوں کےنمبر کٹنے کا خدشہ پیدا ہوگیا

examination hall file photo
کیپشن: examination hall file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سمارٹ سلیبس نظر انداز ، انٹرپارٹ ون کیمسٹری کے پیپر میں معروضی سوال میں غلطی،لانگ سوال نمبر 8 کے aسکیشن میں ویلیو منفی5 کی بجائے خالی پانچ دے دی گئی ۔
 لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔آج کیمسٹری کے پیپر میں معروضی سوال میں غلطی سمارٹ سلیبس نظرانداز کر دیا گیا۔معروضی پیپر میں سمارٹ سلیبس سے ہٹ کر ایم سی کیوز دینے سے دو لاکھ سے زائد طلباء کے نمبرز کٹنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  معروضی سوال میں غلطی پہلی شفٹ میں کیمسٹری کے پیپر میں دی گئی ہے۔لانگ سوال نمبر 8 کے aسکیشن میں ویلیو منفی5 کی بجائے خالی پانچ دے دی گئی۔غلط سوال سے بچوں کے 4نمبر کٹنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔تمام بچوں نے بورڈ سے غلط سوال کے پورے نمبر دینے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ تمام سوالات سلیبس میں سے دیئے گئے ہیں، غلط سوال پرنٹ ہوا تو کسی طالبعلم کے نمبر نہیں کاٹے جائیں گے۔