ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکارہ نازیہ حسن کی21 ویں برسی پر بھائی نےبڑا انکشاف کردیا

Nazia Hassan
کیپشن: Nazia Hassan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( سٹی42) ماضی کی معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 21 ویں برسی منائی جارہی ہے، مرحومہ گلوکارہ کے بھائی زوہیب حسن نے انکشاف کیا کہ نازیہ حسین نے اشتیاق بیگ کے مظالم سے تنگ آکر طلاق لے لی تھی۔

 نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، 15 برس کی عمرمیں گلوکاری کی دنیا میں آئیں اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں، انہوں نے بھارت کے معروف فلمساز فیروز خان کی فلم قربانی میں آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے گانا گایا۔

 نازیہ حسن نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کر پاکستانی موسیقی میں مغربی انداز متعارف کروایا جسے پاکستانی نوجوان نسل کے ساتھ بیرون ملک میں پذیرائی حاصل ہوئی، اسی وجہ سے نازیہ حسن کو پاپ موسیقی کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ نازیہ حسن کو پرائیڈ آف پرفارمنس، بیسٹ فی میل پلے بیک، 15 گولڈ ڈسکس سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا،، نازیہ حسن کینسرجیسے موذی مرض میں مبتلا ہو کر محض 35 سال کی عمر میں 13 اگست 2000 کو لندن کے ایک ہسپتال میں وفات پا گئی تھیں۔

نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن نے بہن کے قتل کا الزام اُن کے شوہر پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ نازیہ حسن کو چائے یا کھانے میں مبینہ طور پر زہر ملا کر دیا گیا، گلوکارہ زوہیب حسن کا کہنا ہے کہ اشتیاق بیگ کے مظالم سے تنگ آکر ہی نازیہ حسن نے مرنے سے پہلے ان سے طلاق لی تھی، اشتیاق بیگ نے نازیہ حسن کو برطانیہ میں قیدی بنا کر بھی رکھا، اس شخص نے پہلے نازیہ کو تکلیفیں پہنچائیں پھر میری ماں کو میرے باپ کو دکھ پہنچائے، اشتیاق بیگ سے نازیہ کی شادی کروانا ہماری سب سے بڑی غلطی تھی۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی عدالت نےنازیہ کے بچے کو والد کے حوالے کرنے سے انکار کیا ، برسوں گزرگئے، نازیہ کا بچہ ہمارے پاس ہے اور تعلیم حاصل کرلی، مرزا اشتیاق نے بچے کی دیکھ بھال سے متعلق کبھی ہم سے رابطہ تک نہیں کیا۔

زوہیب حسن نے بتایا کہ مرزا اشتیاق بیگ برطانیہ کی عدالت میں کیس کرنے کی دھمکی دیتے ہیں، مرزا اشتاق بیگ بچے کی حوالگی سے متعلق ضرور برطانوی عدالت جائیں۔

دوسری جانب نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ مرزا نے گلوکار زوہیب حسن کو پاکستان اور برطانوی عدالت میں 1 ارب روپے ہرجانے کا کیس کرنے کی دھمکی دے دی، مرزا اشتیاق بیگ نے زوہیب حسن کے حالیہ الزاما ت کو مسترد کردیا۔

Sughra Afzal

Content Writer