قیصر کھوکھر: ملک اسد کھوکھر محکمہ ہاؤسنگ کے وزیر مقرر ۔ نوٹی فکیشن جاری ہوتے ہی بزدار حکومت میں وزرا کی تعداد نے ریکارڈ توڑ دیا۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعلی عثمان بزدار حکومت میں وزرا کی تعداد 37 ہوگئی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کابینہ کی تعداد چاروں صوبوں میں سب سے زیادہ ہو گئی ہے۔ سابق وزیر اعلی میاں شہباز شریف کے دور میں وزراء کی تعداد 34 تھی۔ یادرہے وزیر اعلی عثمان بزدار کے پاس بھی چار محکموں کے قلم دان ہیں۔ محکمہ ہوم، محکمہ ایس آینڈ جی اے ڈی، محکمہ پی اینڈ ڈی اور محکمہ ریسکیو 1122 کا قلم دان وزیر اعلی کے پاس ہے۔ تاہم صوبائی وزیراسد کھوکھر کے محکمہ ہاؤسنگ کا قلمدان ملنے کے ساتھ ہی پنجاب کے وزرا کی تعداد باقی صوبوں سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ اس ضمن میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔