ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈیکل انٹری ٹیسٹ روکنے کی استدعا مسترد

Medical Entry Test
کیپشن: Medical Entry Test
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ روکنے کی استدعا مسترد کردی، عدالت نے پاکستان میڈیکل کمیشن کو درخواستگزار کو سن کر فیصلہ کرنے کاحکم دیتے ہوئے کیس نمٹادیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس رسال حسن سید نے طالبہ خوشبخت کی درخواست پر سماعت کی،درخواستگزار کی جانب سے ارشد ورک ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء پیش ہوئےجبکہ پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے بیرسٹر چوہدری محمد عمر نے پیش ہوکر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایااور موقف اختیار کیا کہ کمیشن کے رولز کے مطابق انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کیا گیا،کورونا ایس او پیز کے تحت سٹوڈنٹس کی مرضی کے مطابق مختلف تاریخ رکھیں،درخواستگزار نے کمیشن کے قانون کو چیلنج نہیں کیا۔

درخواستگزار طالبہ کی جانب سے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ مختلف تاریخوں میں انٹری ٹیسٹ لینا امتیازی سلوک اوربنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،عدالت اقدام کالعدم قرار دے۔

Sughra Afzal

Content Writer