عدنان صدیقی قومی ہیروز کی بے قدری پر برہم

Adnan Siddiqui
کیپشن: Adnan Siddiqui
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایبٹ روڈ (زین مدنی) اداکا ر  عدنان صدیقی نے قومی ہیروز کی بے قدری اور حکومت کی جانب سے اپنے ہیروز کو نظرانداز کیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

 اداکار عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر اولمپیئن سے رکشہ ڈرائیور بننے والے قومی ہیرو محمد عاشق کی افسوناک مثال شیئر کی۔ جنہیں حکومت کی جانب سے نظر انداز کیا گیا اور وہ اپنے ہی ملک کی طرف سے مایوس ہوکر 2018 میں اس دنیا سے چلے گئے۔

عدنان صدیقی نے اولمپیئن محمد عاشق کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور حکومت اور متعلقہ اداروں کی منافقت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا جب یہ میڈل لاتے ہیں تو انہیں ہیرو بنادیا جاتا ہے اور پھر انہیں مصائب اور مشکلات بھری زندگی گزارنے کے لیے چھوڑدیا جاتا ہے۔ یہ چیمپئن ہمارا فخر اور ہماری ذمہ داری ہیں۔

واضح رہے کہ اولیمپیئن سائیکلسٹ و قومی ہیرو محمد عاشق نے 1960 سے 1964 میں اولمپکس میں حصہ لے کر پاکستان کی نمائندگی کی تھی تاہم حکومتی سرپرستی نہ ہونے کے باعث وہ آخری ایام میں رکشہ چلانے پر مجبور ہوگئے تھے اور پھر انتہائی کسمپرسی کی حالت میں 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔محمد عاشق نے رکشے پر اپنی سائیکلنگ کی ایک تصویر بھی لگائی ہوئی تھی اور تصویر کے ساتھ ایک کونے پر لکھا ہوا تھا اے حکمرانوں خیال کرو، قومی ہیرو کو سزا مت دو

Sughra Afzal

Content Writer