ن لیگ کے گرفتار کارکنوں کی ضمانت منظور

ن لیگ کے گرفتار کارکنوں کی ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک محمد اشرف : مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب آفس کے باہر سے توڑ  پھوڑ کے الزام میں گرفتار  ن لیگی کارکنوں کو   کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے گرفتار 56 کارکنوں کو  جوڈیشل مجسٹریٹ نے 14 روز ہ ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔

 لاہور کی مقامی عدالت میں مریم نواز کی پیشی پر نیب آفس کے باہر پتھراﺅ اورہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار لیگی کارکنوں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،ن لیگ کی جانب سے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے پتھراﺅ کرنے والے گرفتار58 ملزموں کی ضمانتیں منظور کرلیں اور50 ،50 ہزار روپے مچلکے کے عوض ملزموں کو رہا کرنے کاحکم دیدیا۔

 یاد رہے چوہنگ پولیس نے نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر چودھری اصغر کی درخواست پر مریم نواز شریف سمیت 187 رہنماؤں اور 300 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 422، 290،440،186،353،148 ،149، 16 ایم پی او شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر میں مریم نواز شریف، کیپٹن (ر) صفدر اعوان، ایم این اے رانا ثناءاللہ، ایم پی مرزا جاوید، ایم پی اے بلال یاسین، ایم این اے ملک ریاض، پرویز ملک، سابق گورنر سندھ زبیر عمر، ایم پی اے یاسین سوہل، ایم پی اے پیر اشرف، طلال چودھری، سنیٹرپرویز رشید، دانیال عزیز، خرم دستگیر، سابق مئیر لاہور کرنل( ر) مبشر جاوید، سابق ڈپٹی مئیر رائو شہاب الدین سمیت 187 سابق اور موجودہ ممبر قومی و صوبائی اسمبلی سمیت رہنماؤں کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں، ایف آئی آر میں میں 300 کارکنوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer