ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ائیر پورٹ کا مرکزی رن وے ڈیڑھ سال کیلئے بند

لاہور ائیر پورٹ کا مرکزی رن وے ڈیڑھ سال کیلئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور ائیرپورٹ کے مرکزی رن وے کو بند کردیا گیا جسے ڈیڑھ سال میں ازسر نو تعمیر کیا جائے گا۔

مینیجر لاہور ائیرپورٹ اختر مرزا کے مطابق مرکزی رن وے کو نئے سرے سےبنایا جا رہا ہے اس لیے اسے 4 اگست سے بند کیا گیا ہے جو 2021 تک بند رہے گا۔مرکزی رن وے کی بندش سے طیاروں کے ٹیک آف یالینڈنگ میں مسئلہ نہیں ہوگا، طیارے سیکنڈری رن وے استعمال کریں گے جو ٹرپل سیون سمیت تمام بڑے طیاروں کیلئے استعمال ہو سکتا ہے۔

خیال رہے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ دنیا کے بڑے ہوائی اڈوں میں شمار ہوتا ہے،یہ وسیع رقبے پر محیط ہے،حال ہی میں لاہور ائیرپورٹ پہ بنے نئے پانچ امیگریشن کاؤنٹرز کا افتتاح کیا  گیا تھا، ایف آئی اے حکام نے نئے کاؤنٹرز لاہور سے گلف ممالک جانے والے مسافروں کی امیگریشن کے لیے مختص  کیا ہے۔ ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے یہ کاؤنٹر گلف ممالک کے مسافروں کی امیگریشن کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یاد رہے دنیا بھر میں کورونا وائر س کی وجہ سے بین الاقومی پروازوں کو روکا گیا تھا،بین الاقوامی پروازوں کے رک جانے سے ملکی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان اٹھانا پڑا ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer