پاکستان ریلوے نےعیدالاضحی پر بھی شہریوں کو عیدی دینے کا پروگرام بنا لیا

 پاکستان ریلوے نےعیدالاضحی پر بھی شہریوں کو عیدی دینے کا پروگرام بنا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سالک نواز: پاکستان ریلوے کا عیدالاضحی کے موقع پر اضافی رش کے پیش نظر 5سپیشل ٹرینیں چلانے کااعلان ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبرکی منظوری کے بعد عید سپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔

سٹی 42 کے مطابق پہلی عید سپیشل ٹرین 19اگست کو کراچی سٹی سے دن 10بجے پشاور کے لئے روانہ ہو گی ۔دوسری سپیشل ٹرین کوئٹہ سے 19اگست کو صبح 7بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گی۔ تیسری سپیشل ٹرین 20اگست دن 11بجے کراچی کینٹ سے لاہور کے لئے روانہ ہو گی۔چوتھی سپیشل ٹرین 21اگست کو راولپنڈی سے صبح 7بجے ملتان کے لئے روانہ ہو گی۔پانچویں سپیشل ٹرین 25اگست کو ملتان کینٹ سے صبح 7بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔یوم آزادی کی سب سے بڑی پریڈ سٹی 42 کے سنگ 

 علاوہ ازیں  پاکستان ریلوے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عید کے پہلے اور دوسرے دن پینسٹھ سال سے زائد عمر کے بزرگ شہری ٹرینوں میں مفت سفر کر سکیں گے ۔مفت سفر کی سہولت 22اور 23 اگست کو تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر دستیاب ہو گی ۔جبکہ پینسٹھ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ریزرویشن اور ٹکٹ کے حصول کے لئے اوریجنل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہو گا۔بزرگ شہریوں کو مفت سفر کی سہولت دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان ریلوے اپنے مسافروں کو عید کے پہلے اور دوسرے دن کرایوں میں 25فیصد کی خصوصی رعایت دے گا ۔ پاکستان ریلوے کی طرف سے کرایوں میں خصوصی ر عایت تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر دستیاب ہو گی۔