آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے بڑی دھمکی دے دی

آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے بڑی دھمکی دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: 75فیصد سے زائد نتائج دینے والے پیف کے پارٹنز سکولز کو12 ارب روپے کے فنڈز جاری نہ ہو سکے، آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نےعید سے قبل فنڈز جاری نہ ہونےپر17 اگست کو پیف آفس کے باہر بھوک ہٹرتالی کیمپ لگانے کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر شبیر ہاشمی کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے 12000 سکولوں کو عید سے قبل فنڈز جاری کیے تو 17 اگست کو پیف آفس کے باہر بھوک ہٹرتالی کیمپ لگائیں گے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

صدرآل پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی منظوری کے باوجود سیکرٹری فنانس فنڈز جاری نہیں کررہے جبکہ تمام سکولوں کومذکورہ فنڈز جون میں مل جانے چاہیے تھے ۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔یوم آزادی کی سب سے بڑی پریڈ سٹی 42 کے سنگ 

 شبیر ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ پارٹنر سکولوں کو فنڈز نہ ملنے کے باعث اساتذہ کی تنخواہیں ، بلڈ نگ کا کرایہ اور دیگر واجبات ادا نہیں کیے جاسکےجبکہ یہ تمام سکول 75 فیصد سے زائد نتائج دے رہے ہیں۔