جشن آزادی، سٹی نیوز نیٹ ورک کی تاریخی پریڈ

جشن آزادی، سٹی نیوز نیٹ ورک کی تاریخی پریڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  سٹی فورٹی ٹو کی دسویں سالگرہ کے موقع پر پرجوش پریڈ کے ساتھ ثقافتی و روایتی رنگ بکھیرے گئے,جہاں پولیس سکواڈز، جھومر پارٹیاں آئیں وہیں گلوکاروں نے بھی اپنی سریلی اوازوں سے لاہوریوں کو خوب تفریح دی ۔

 یوم آزادی کے حوالے سے سٹی نیوز نیٹ ورک  نے پاکستان  کی تاریخ کی سب سے بڑی پریڈ   کا اہتمام کیا گیا۔ پریڈ   شام 7 بجے لیک سٹی میں شروع ہوئی۔ پریڈمیں سندھ،بلوچستان، خیبرپختونخواہ اور پنجاب کےعلاقائی رقص ہوئے۔ ڈزنی کےکارٹون کریکٹرزبھی پریڈکاحصہ تھے۔  گھوڑوں کارقص،پپوسائیں کی ڈھول پرفارمنس بھی ہوئی۔ 

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔لاہوریئے ہوجائیں ہلے گلے کیلئے تیار، سٹی 42 آزادی پریڈکا انعقاد کررہا ہے 

 سٹی42کی سالگرہ پرلاہورکی تاریخ کی بڑی آتشبازی ہوئی۔ لکی ایرانی سرکس ،پولیس پریڈہوئی، 10مختلف بینڈز نےپرفارم کیا۔  چائینز ڈرائیگن بھی آزادی پریڈ کا حصہ تھے۔سکھ گتکہ کی شاندارپرفارمنس بھی پیش کی ۔ہیوی بائیکس،نایاب گاڑیاں بھی آزادی پریڈکاحصہ تھیں۔ ریسلرز،کبڈی کےکھلاڑیوں کادستہ بھی آزادی پریڈکاحصہ بنے۔ تاریخی عمارتوں کےفلوٹ بھی آزادی پریڈ کاحصہ تھے۔

سٹی 42کی دسویں سالگرہ پر لیک سٹی میں جہاں رنگا رنگ پریڈ ہوئی وہیں فنکاروں نے اپنے رنگ جمائے تو پپو ڈھول گروپ نےبھی خوبصورت پر فارمنس سے لاہوریو ں کو جھومنے پر مجبور کردیا۔ معروف قوال رضوان معظم گروپ نے بھی سریلی آوازوں سے پریڈ کا مزاج ہی بدل دیا۔ گلوکارہ حمیرا ارشد بھی اپنے منفرد انداز سے پرفارم کرتی رہیں۔  لاہوریوں نے جہاں سٹی42 کی دسویں سالگرہ کی تقریب سے تفریح سمیٹی وہیں فنکاروں کو بھرپور داد سے بھی نوازا۔