اسرار خان : لاہور کے علاقے سبزہ زار میں لین دین کے تنازعے پر فائرنگ سے 45 سالہ شہری جاں بحق ہوگیا۔
واقعہ کھاڑک نالا ٹوکے والی پلی کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 45 سالہ واجد کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مقتول کا اپنے کرایہ داروں کے ساتھ لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا، واقعہ بظاہر اسی تنازعے کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے فائرنگ میں ملوث ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے ۔