وسیم احمد : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کو راولپنڈی طلب کر لیا۔
پی سی بی نے تمام کھلاڑیوں کو اتوار کی شام تک راولپنڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔ دونوں ٹیمیں 15،16اور 17 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی 17 اپریل کو راولپنڈی میں ہو گی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 18 اپریل کو راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی۔