سٹی42: پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے متعلق پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کیا ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت دے دیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں آج آغاز ہونے والا بارشوں کا سپیل 15 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ عوام الناس احتیاط کریں بارش اور بجلی کی گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔ نشیبی علاقوں سے پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جائے ۔ نکاسی آب کیلئے تمام تر وسائل اور مشینری استعمال میں لائی جائے۔ جبکہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔