علی رامے: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج میو ہسپتال کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے ساہیوال میں دھکم پیل سے زخمی ہونے والو بزرگ خاتون صغراں بی بی کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ محسن نقوی نے زخمی خاتون صغراں بی بی کی ریکوری پر اطمینان کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے خاتون کے علاج معالجے کے حوالے سے ایم ایس میو ہسپتال کو ضروری ہدایات دیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ صغراں بی بی روبصحت ہیں، صغراں بی بی کو بہترین علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ میں روزانہ برزگ خاتون کی صحت کے حوالے سے اپ ڈیٹ لے رہا ہوں۔
انہوں نےمزید کہا کہ امید ہے کہ صغراں بی بی جلد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھر والوں کے ساتھ ہوں گی۔