شہری ہو جائیں ہوشیار ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

شہری ہو جائیں ہوشیار ، خطرے کی گھنٹی بج گئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی :انارکلی بازار میں ڈاکوؤں نے عیدی مہم شروع کردی ۔گزشتہ 10 روز میں انارکلی بازار میں ڈکیتی کی 4 وارداتیں،گن پوائنٹ پر تاجروں سے لاکھوں روپے لوٹ لیے۔ڈکیتی کی وارداتوں پر تاجر سراپا احتجاج بن گئے۔ 
 تفصیلات کے مطابق انارکلی بازار کے تاجر ڈاکوؤں کے نشانے پر آگئے۔گزشتہ 10 روز کے دوران انارکلی بازار میں ڈکیتی کی 4 وارداتیں ہوئیں۔ تاجروں سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے۔ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر تاجروں نے شدید احتجاج کیا۔ہاتھوں میں بینرز اور فلیکسز اٹھائے نعرے بازی کی۔

مظاہرے میں شریک صدر دھنی رام روڈارشد خان۔سابق نائب صدر لاہور چیمبر حارث عتیق کا کہنا تھاکہ کراچی کی طرز پر انارکلی بازار میں ڈکیتیاں معمول بنتی جارہی ہیں جبکہ  پولیس تحفظ دینے میں ناکام ہے ۔انارکلی بازار کے تاجروں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عید کے موقع پر شہر کے بازاروں اور مارکیٹوں میں پولیس کا مؤثر گشت کرائیں تاکہ تاجر برادری اور خریداروں کو تحفظ مل سکے ۔