دوسرے شہروں کو جانے والی ٹرینوں کی بکنگ مکمل

دوسرے شہروں کو جانے والی ٹرینوں کی بکنگ مکمل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  عید کے موقع پر کراچی سے لاہور اور دیگر شہروں کو جانے والی بیشتر ٹرینوں کی بکنگ مکمل ہو گئی۔ 

 عید قریب آتے ہی عید اپنوں کے ساتھ منانے کے لئے لاہور اور دیگر شہروں میں جانے والوں کا رش بڑھ جاتا ہے اور ٹرین کی سیٹوں کی بکنگ میں بھی تیزی آ جاتی ہے، عموما عید اسپیشل ٹرینوں میں بھی جگہ نہیں بچتی، ایسے میں ریلوے حکام کو بند ٹرینیں چلانے کا فیصلہ بروقت کرنا چاہئے تھا، شالیمار ایکسپریس بھی عید کے بعد یکم مئی سے چلائی جائے گی۔

 محکمہ ریلوے کی 5 ٹرینیں تاحال منسوخ ہیں، بند ٹرینوں میں عوامی ایکسپریس، سرسید ایکسپریس، بہاؤالدین ذکریا، بولان میل اور شاہ حسین شامل ہیں، یہ بند ٹرینیں کب چلائی جائیں گی محکمہ ریلوے بتانے سے فلحال قاصر ہے، اگر ٹرین آپریشن کی مکمل بحالی کی جائے تو اندرون ملک جانے والوں کو باآسانی سیٹیں مل سکتی ہیں۔ 

 ایسی صورتحال میں کراچی سے لاہور اور دیگر شہروں کو روانہ ہونے والی بیشتر گاڑیوں کی بکنگ بھی مکمل چکی ہے۔ محکمہ ریلوے نے رش کے باوجود سیلاب کے باعث بند ہونے والی ٹرینیں نہیں چلائیں۔  زیادہ رش کے باعث مجبوراً شہریوں کو دیگر ٹرانسپورٹ ذرائع استعمال کرنا پڑرہے ہیں۔