(مائدہ وحید)شدید گرمی میں بھی مسلم ٹاون میں گیس کی لوڈ شیڈنگ برقرار ، سحری و افطاری کے اوقات میں بھی گیس غائب، گیس نہ ہونے سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
موسم گرم ہونے کےباوجود موسم سرما کی طرز پرگیس کی قلت برقرار ہے، جس کے باعث خواتین کو کھانا پکانے میں شدید مشکلات کاسا منا ہے۔
مسلم ٹاون کی رہائشی خواتین کا کہنا تھاکہ گیس آتی نہیں مگر بھاری بھرکم بل ہر ماہ آ جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ گرمی میں بھی گیس کی فراہمی معطل ہونا بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ خواتین کا مزید کہناتھا کہ سحری اور افطاری کے اوقات میں بھی گیس نہیں آتی جس سے کھانا تیار کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔