ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنادیا

لاہور ہائیکورٹ
کیپشن: Lahore High Court
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق حمزہ شہباز کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 16 اپریل کو انتخاب کرانے کا حکم دےدیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر علی بھٹی نے ڈپٹی اسپیکر اور حمزہ شہباز کی درخواستوں پر مختصر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نےحمزہ شہباز کی تاریخ تبدیل کرنے کی استدعا خارج کردی اور حکم دیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن 16 اپریل کو ہی کرایا جائے۔ 

عدالت نے اپنے حکم نامے میں مزید کہا کہ تمام فریقین غیر جانبداری سےفرائض انجام دیں گے۔ صوبائی اسمبلی کا تمام عملہ الیکشن کرانے میں مکمل تعاون کرے گا۔سیکرٹری پنجاب اسمبلی 15 اپریل تک تمام انتظامات مکمل کریں۔  11بجے سے قبل اسمبلی کی تمام توڑ پھوڑ کو درست کرایا جائے۔

عدالت نے ڈپٹی اسپیکر کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے  ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے اختیارات بحال کردئیے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor