ایف بی آر نے نئے اوقات کار جاری کردیئے

 ایف بی آر نے نئے اوقات کار جاری کردیئے
کیپشن: New Timings FBR
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی)وزیراعظم کی طرف سے وفاقی محکموں کی ہفتہ وار دوچھٹیاں ختم کرنے کے بعد ایف بی آر نے نئے اوقات کار جاری کردیئے۔
 وزیراعظم کی طرف سے وفاقی محکموں کی ہفتہ وار دوچھٹیاں ختم کرنے کا اطلاق ایف بی آر کے دفاتر پر بھی ہوا ہے۔ رمضان المبارک میں بھی تمام دفاتر ہفتے کے 6 روز کھلیں گے ۔۔ پیر سے جمعرات اور ہفتہ کے روز ایف بی آر کے دفاتر صبح 8سے دوپہر تین بجے تک کھلے رہیں گے- جمعتہ المبارک کے دن دفاتر کے اوقات کار صبح آٹھ سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے۔

دوسری جانب  وفاقی حکومت کے دفاتر میں ہفتے میں 6 دن کام کرنے کا حکم پر ملازمین ناخوش ہیں۔وفاقی سرکاری ملازمین  نےکل سے احتجاج کا اعلان کردیا۔ملازمین کل صبح 11 بجے وزارتِ خزانہ کے سامنے احتجاج کریں گے۔ احتجاج میں وفاقی وزارتوں، محکموں، ڈویژنز کے ملازمین کو شرکت کی ہدایت کردی گئی۔

وفاقی سرکاری ملازمین کی تمام تنظیموں کا مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔ اجلاس بلانے کا فیصلہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے کیا۔ اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے فیصلہ سازی کی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer