ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے مختلف علاقوں سے دو لاشیں برآمد

Deadbody found,Ichhara,factory area
کیپشن: Dead body file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)اچھرہ کے علاقہ فیروزپور روڈ فٹ پاتھ کنارے سے نامعلوم شخص لاش برآمد ،پولیس نے لاش مردہ خانہ منتقل کردی۔
اچھرہ کے قریب 65 سالہ شخص فٹ پاتھ کے کنارے مردہ حالت میں پایا گیا ،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لعش کو تحویل میں لے کیا،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ، کارروائی کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

 ایک اور واقعے میں حد سے زیادہ نشہ نوجوان کی جان لے گیا، نشے کی زیادتی کے باعث 25 سال کا نوجوان جاں بحق ہوگیا، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کردی ہے۔
حد سے زیادہ نشہ کرنے کی وجہ سے فیکٹری ایریا پاک ٹائون میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، فیکٹری ایریا کے علاقے سے ایک نوجوان کی لاش ملی، پولیس کے مطابق 25 سال کا نوجوان نشے کا عادی تھا، جو نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا۔ نوجوان کی شناخت شہزاد علی کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کیا ہے۔