ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت نے 2 اہم افسران کو تبدیل کردیا

 وفاقی حکومت نے 2 اہم افسران کو تبدیل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) وفاقی حکومت نے 2 اہم افسران کو تبدیل کردیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم بابر بخت قریشی اور ایڈیشنل سیکرٹری فوڈطاہر خورشید کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بھجوا دیا گیا۔ 

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بابر بخت قریشی کا تبادلہ کرکے انہیں وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ، اسی طرح ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ سکیورٹی طاہرخورشید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

طاہر خورشید کا تبادلہ کرکےانہیں بھی وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔ طاہر خورشید وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پرنسپل سیکرٹری بھی رہے اور ان پر یہ بھی الزام تھا کہ طاہر خورشید فرح بی بی اورعثمان بزدار کے مبینہ فرنٹ مین سمجھے جاتے ہیں۔