ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب کے نامز د امیدوار پرویز الہی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب ہرصورت جیتیں گے، ہمارے نمبر پورے ہیں۔
تحریک انصاف اور ق لیگ کے متفقہ نامز د امیدوار وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علیم خان اور حمزہ شہباز کی آپس کی لڑائی سے میرا کیا تعلق ہے؟ عمران خان ن لیگ کا ہاضمہ خراب کرکے ہی دم لیں گے۔
پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ ہم کامیابی کیلئے پرامید ہیں،میں نے وزیراعلیٰ پنجاب بن کر آپ کیلئے بہت سے کام کرنے ہیں۔استعفوں کا فیصلہ پنجاب میں نہیں وفاق میں ہوا ہے۔
چودھری پرویز الہی کی پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو
— The Pakistan Daily (@ThePakDaily) April 13, 2022
استعفوں کا فیصلہ پنجاب میں نہہں وفاق میں ہوا ہے۔ چودھری پرویزالہی
عمران خان مسلم لیگ ن کا ہاضمہ خراب کر کے دم لیں گے: چودھری پرویز الہی#Pakistan #Punjab #ImranKhan #ShehbazSharif #Punjab #PervaizElahi #Bajwa pic.twitter.com/LQfBY2LXK1