وزیراعظم کا نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم

وزیراعظم کا نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) نومنتخب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ  جاری کرنے کا حکم دیدیا۔ 

 ذرائع  کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، نو منتخب  وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بھائی اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ  اورسابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے عام پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیدیا۔ 

اس حوالے سے وزارت داخلہ اور لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو احکامات موصول ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو بھی سفارتی پاسپورٹ جاری کرنےکا حکم دیا تھا تاہم سفارتی عملے نے واضح کیا کہ اسحاق ڈار کو سفارتی پاسپورٹ جاری نہیں کیا جا سکتا،سفارتی عملے کی بریفنگ کے بعد وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو عام پاسپورٹ جاری کرنےکا حکم دیا۔

ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ نواز شریف عید کے بعد پاکستان واپس آئیں گے اور پاکستانی عدالتوں کے فیصلوں کا سامنا کریں گے۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاسپورٹ کے اجرا کے بعد  سعودی عرب میں عمرہ ادا کرنے کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔

واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہو چکی ہیں۔ اسحاق ڈار کا پاسپورٹ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ساڑھے تین سال قبل منسوخ کرا دیا تھا ۔