ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم کیو ایم نے بڑا فیصلہ کرلیا

ایم کیو ایم نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے اور باہر سے بیٹھ کر وسیع البنیاد حکومت کی حمایت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نجی نیوز  سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت نے مخلوط حکومت کے ساتھی رہنماؤں سے حکومت کی تشکیل کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی ہے، ایم کیو ایم پاکستان کراچی اور صوبے کے دیگر علاقوں کی فلاح و بہبود کے لیے اتحادیوں کی جانب سے کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلے سے وزیر اعظم شہباز شریف کو آگاہ بھی کر دیا گیا ۔

واضح رہے کہ  تحریک انصاف کی حکومت تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں ختم ہوچکی ہے، جس کے بعد قائد ن لیگ نوازشریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں، شہبازشریف کو174 ارکان اسمبلی نے ووٹ دیئے۔ بعدازاں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم محمد شہبازشریف نے عہدے کا حلف لیا، قائم مقام صدرصادق سنجرانی شہبازشریف سے حلف لیا۔