ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحمتوں، برکتوں والا ماہ صیام آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

new moon of Ramadan2021
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ماہ رمضان المبارک 1442ھ کی روایت کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی پنجاب کا اجلاس، رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ آج ہوگا, ڈی جی اوقاف طاہر بخاری کی سربراہی ایوان اوقاف میں اجلاس ہوا۔

بخشش بھی، مغفرت بھی،جہنم سے بھی نجات,دستِ طلب بڑھاؤ، کہ رمضان آ‌گیا​۔اہلیان لاہور کو رمضان کاچاند مبارک،پہلا روزہ بروز بدھ 14 اپریل کو ہوگا۔ لاہور سمیت پاکستان بھر میں ماہ صیام ایک ہی دن شروع ہوگا. اجلاس میں مفتی محمد رمضان سیالوی،مفتی محمداسحاق ساقی الازہری،مولانا محمد عارف سیالوی،مولانا شفیق احمدپسروری ،علامہ افضل حیدری اور قاضی تجوید الدین شریک ہوئے۔ اجلاس میں تکنیکی معاونت ریجنل ڈائریکٹر محکمہ موسمیات پنجاب چوہدری محمد اسلم، مولانا فتح محمدراشدی،مولانا عبدالرحمن بطور سرکاری ممبر ان نے بھی شرکت کی۔

رمضان المبارک کے مہینے میں رب کی رحمت  کو سمیٹنے کا موقع مل جاتا ہے، جب ایک نیکی کا صلہ ستر گنا زیادہ ملنے لگتا ہے۔ رمضان المبارک میں مسجدوں کی رونق دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے، جب اللہ کی بارگاہ میں سربہ سجود ہونے کے لیے راتیں بھی جاگتی ہیں اوران مبارک ساعتوں میں ہر عبد اپنے معبود سے گناہوں کی معافی مانگتا ہے اور جھولیاں بھر بھر کر اللہ کی رحمت سمیٹتا ہے۔

سحر و افطار میں اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے مسلمانوں کا جذبہ ایثار دیکھنے والا ہوتا ہے۔رمضان المبارک کی انہی مبارک ساعتوں کو خوش آمدید اور تمام امت مسلمین کو رمضان شریف کا مہینہ  بہت بہت مبارک ہوں.ماہ صیا م رحمتوں، برکتوں اور اللہ پاک کی بےشمار نعمتوں والا مہینہ ہے، یہ مقدس مہینہ ہم سب کو صبر کا درس دیتا ہے۔