ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہانگیر ترین کےحامی اراکین کی جانب سے لکھا گیا خط سامنے آگیا

Jhangir tareen mpas letter PM
کیپشن: Jhangir tareen mpas letter PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:وزیراعظم کو جہانگیرترین کے حامی اراکین کی جانب سے لکھا گیا خط سامنے آگیا, وزیر اعظم ملاقات کی استدعا پہلے ہی مستردکرچکے ہیں۔

   تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیئنر رہنما جہانگیر ترین کے حامی  19 اراکین کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں  تحقیقات کیلئےغیر جانبدار تحقیقاتی ٹیم بنانےکامطالبہ کیا گیا ہے۔اراکین اسمبلی نے حقائق سے آگاہ کرنےکیلئے وزیر اعظم سے وقت مانگتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں  جہانگیر ترین کے نام اور ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

خط میں مؤقف اپنایاگیا ہے کہ مخالفین ایک منصوبے کے تحت جہانگیر ترین کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔خط میں حامی اراکین  کا کہنا تھاہم سمجھتے ہیں کہ جہانگیر ترین کے مخالفین وزیر اعظم کو بھی ایشوز پر گمراہ کررہے ہیں۔ مزید  کہا گیا کہ ہم کسی تحقیقات کے خلاف نہیں بلکہ شفاف ٹرائل کا مطالبہ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ خط پر ایم این ایز راجہ ریاض ، خواجہ شیراز ، سید سمیع الحسن گیلانی ، ریاض مزاری ، مبین عالم اعوان اور جاوید ورائچ کے دستخط  موجود ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان  پہلے ہی اراکین اسمبلی سے ملاقات کےامکان کو مسترد کرچکے ہیں۔