رمضان المبارک میں سرکاری سکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری

Schools Timing
کیپشن: Schools Timing
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) طلبا کیلئے اہم خبر،  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے رمضان المبارک میں سرکاری سکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری کردیئے۔ 

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ماہ رمضان میں سرکاری سکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق لڑکیوں کا سکول صبح آٹھ بجے اور لڑکوں کا سوا آٹھ بجے لگے گا،  اسی طرح گرلز سکول میں ساڑھے بارہ بجے چھٹی ہوا کرے گی جبکہ بوائز سکول میں بارہ بج کر پنتالیس منٹ پر چھٹی ہوگی۔

یاد رہے کہ سکول ایجوکیشن نے 19 اپریل سے نہم و دہم کلاس کو پیر اور جمعرات دو روز سکول لگانے کی اجازت دے رکھی ہے، ان دو روز کے علاوہ سکول سربراہان اور درجہ چہارم کے ملازمین کی روزانہ حاضری ہوگی۔

دوسری جانب پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ اینڈ کریکولم اتھارٹی نے 36 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے نجی سکولوں اور دینی مدراس میں پڑھنے والے بچوں کے اعداد وشمار طلب کرلئے،رواں سال بچوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے کتابوں کی پرنٹنگ کی جائے گی،نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اگست سے ہوگا ۔

علاوہ ازیں محکمہ سکول ایجوکیشن میں اسپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن سہیل شہزاد کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے سی ای او ایجوکیشن اتھارٹیز سے میٹنگ منعقد کی گئی،  زوم میٹنگ میں سکولوں میں ڈینگی تدارک کیلئے کیے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن سہیل شہزاد کا کہنا تھا کہ ڈینگی ڈیش بورڈ پر پرائمری 5، مڈل 10 اور ہائی سکول روزانہ 20 تصاویر اپ لوڈ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ فوکل پرسنز کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی تدارک کیلئے کام کرنا لازمی ہوگا، احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ فوکل پرسنز کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer