ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاک ڈاؤن میں 26 اپریل تک توسیع، نوٹیفکیشن جاری

Lockdown
کیپشن: Lockdown
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور  سمیت پنجاب بھرمیں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاؤن میں دو ہفتے کی توسیع کردی گئی، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق  سمارٹ لاک ڈاؤن26 اپریل تک نافذ العمل رہے گا، 8 فیصد سے زائد مثبت شرح والے شہروں میں ان ڈورکھانے پر اور تمام تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی، زیادہ کورونا کیسز والے  شہروں میں مزار بھی بند رہیں گے، کورونا سے متاثرہ علاقوں میں  ملک شاپس،گوشت کی دکانیں،بیکریاں،گراسری سٹورز ، جنرل سٹورز، آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی شاپس، تنور اور  پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے جبکہ میڈیکل سٹورز، لیبارٹریاں، ہسپتال، کلینکس24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

سیکرٹری ہیلتھ  سارہ اسلم  کا کہنا ہےکہ صوبہ بھر میں تمام کاروباری مراکز شام 6بجے بند ہونگے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہیں گے، تمام تفریحی مقامات مکمل طورپر بند رہیں گے، پنجاب بھرمیں سینما ہالز اور تھیٹر مکمل طور پر بند رہیں گے، انٹرسٹی ٹرانسپورٹ50 فیصدگنجائش کیساتھ آفر کر سکے گی۔

 واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آگئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا مزید 118افراد کی زندگیاں نگل گیا جس کے بعد ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد15619ہو گئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 50 ہزار 520 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے  4 ہزار318 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، اب تک پاکستان میں 7 لاکھ 29 ہزار 920 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، لاہور میں آج 42 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے۔

لاہور میں کورونا سے اموات کے بڑھنے کی وجہ سامنے آگئی، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے مریضوں کے علاج میں انتہائی موثر دوا ریمڈزوئر کا استعمال روک دیا،، ٹیچنگ ہسپتالوں کو بھی انجکشن خریدنے سے منع کر دیا ، انجکشن مہنگا ہونے پر استعمال روکا گیا ۔ماہرین کے مطابق ریمڈزوئر انجکشن کورونا کے علاج میں انتہائی موثر ہے، انجکشن کا استعمال روکنے سے مریضوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے۔

Sughra Afzal

Content Writer