ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹریفک جام، رینجرز طلب

Traffic Jam
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور سمیت پنجاب کے  مختلف شہروں میں آج پھر  ٹریفک جام، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا،  محکمہ داخلہ پنجاب نے سڑکیں کھلوانے کیلئے رینجرز کو طلب کرلیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کے 16 مقامات ٹریفک کیلئے بند ہیں جن میں سکیم موڑ، یتیم خانہ چوک، بھٹہ چوک, داروغہ والا چوک، شاہکام چوک،جی پی او چوک، بیگم کوٹ، کوٹ عبدالمالک، امیر چوک کالج روڈ  شامل ہیں، موہلنوال، کرول گھاٹی ، محمود بوٹی رنگ روڈ ، شاہدرہ چوک 25 نمبر سٹاپ ، خیابان چوک،ایل ڈی اے چوک بھی ٹریفک کیلئے بند ہیں, لاہور کے مختلف مقامات بند ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہوگئے، ٹریفک وارڈنز ٹریفک رواں دواں رکھنے میں ناکام ہوگئے۔

لاہور، راولپنڈی، گجرات اورملتان میں رینجرزکو طلب کرلیا گیا ہے، جبکہ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ جس شہر میں بھی رینجرز کی ضرورت ہوگی وہاں فورس فراہم کی جائے گی، پورے صوبے میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، کچھ راستے رات گئے کھلنے کے بعد اب دوبارہ بند ہو گئے ہیں۔

 محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق رینجرز کو سڑکیں کھلوانے کیلئے بلوا یا گیا ہے، رینجرز اہلکار پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مدد کریں گے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز بھی لاہور کے 30 مقامات پر بدترین ٹریفک جام رہی، موٹروے بھی مختلف مقامات سے بند تھی، بدترین ٹریفک جام میں ایمبولینسز بھی پھنس گئیں، ہسپتالوں کو آکسیجن سلنڈر فراہم کرنیوالی گاڑیوں کو بھی راستہ نہ ملا، لاہور اسلام آباد موٹروے بھی متاثر رہی ملتان روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ 

Sughra Afzal

Content Writer