(سٹی 42) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے صوبائی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ایوان اوقاف میں ہوگا۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلاک کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریںگے،جبکہ صوبائی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے صوبوں اور زونز میں ہونگے، صوبائی زونل رویت ہلال کمیٹی ایوان اوقاف میں شام 6بجے مل بیٹھے گی، اجلاس میں صوبائی زونل رویت ہلال کمیٹی کے ممبران ، علماء اکرام اور محکمہ موسمیات کے نمائندگان سمیت دیگر شریک ہوں گے۔
اجلاس کے دوران شہر میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول کی جائیں گی جس کے بعد وہ شہادت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھجوائی جائےگی، جس کے بعد رمضان المبارک کا چاند نظر آنے اور نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ رمضان المبارک کا چاند پیر کی صبح 7 بجکر 32 منٹ پر پیدا ہوچکا ہے، آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوگی، آج شام چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔
The moon of Ramzam , 1442 AH will be sighted on the evening of April 13, 2021, and the first Ramzan will be on the 14th April, 2021 ( InshaAllah). The moon will be clearly sighted in Islamabad, Lahore, Peshawar and Karachi.
— Ministry of Science & Technology (@MinistryofST) April 3, 2021
دوسری جانب رمضان المبارک شروع ہونے سے قبل وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچودھری ایک بار پھر میدان میں آگئے ہیں اور سائنسی حساب کتاب کرتے ہوئے انہوں نے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس سے قبل اپنا فیصلہ سنادیا، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں اعلان کہا کہ ماہ رمضان کا چاند تیرہ اپریل کی شام کو اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی میں واضح دیکھا جا سکے گا، پہلا روزہ 14 اپریل کو ہوگا، خدا یہ رمضان سب کیلئے رحمت اور برکت کا باعث کرے، آمین۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس فواد چوہدری نے شوال کا چاند نظر آنے اور عیدالفطر کی تاریخ کا اعلان پہلے ہی کردیا تھا اور ان کے اعلان کے مطابق ہی چاند نظر آنے کی رویت پر عیدالفطر منائی گئی تھی۔